بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈيئر جنرل سید مجید موسوی نے رات کے اجتماعات میں موجود جوانوں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک پیغام میں انہیں ترقی، پیش رفت اور اسلامی ایران کے آدرشوں کی تکمیل کی راہ پر گامزن رہنے کی دعوت دی اور ملک کے مستقبل کی تعمیر میں نوجوان نسل کے ایمان، ارادے اور جذبۂ جہاد کے کردار پر زور دیا۔
بریگیڈيئر جنرل موسوی نے اس پیغام میں، جو کچھ میدانوں اور رات کی اجتماعات میں پڑھا گیا، قوموں کی عزت اور اقتدار میں ایمان، ارادے اور مجاہدت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا: ایران کے جوانوں اور نوجوانوں نے گذشتہ تقریباً پانچ دہائیوں میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی، ترقی اور اسلامی وطن کی حفاظت و پاسداری کے سوا، کسی اور مسئلے کے بارے نہیں سوچتے۔
انھوں نے ملک کی نوجوان نسل کے ایثار اور قربانی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: اس سرزمین کے جوانوں نے اپنے وجود کو ایران کی سربلندی کے لئے ڈھال بنایا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں ملک کی سالمیت اور نظامِ ولایت کا دفاع کیا ہے۔
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے ایک اور حصے میں امامِ شہید کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی نوجوان نسل سے خطاب کرتے ہوئے لکھا: اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ تمام جوان اور نوجوان، فولادی عزم و ارادے، بلند ہمت اور جذبۂ جہاد کے ساتھ، اپنے امام کی نورانی راہ پر گامزن ہو کر اپنے ترقی کے سفر کا آغاز کریں۔
بریگیڈيئر جنرل موسوی نے ترقی اور سعادت کی چوٹیوں کو فتح کرنے کے لئے قائدِ شہید کی خواہش کی تکمیل میں نوجوان نسل کی پیش قدمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور جوانوں اور نوجوانوں کو اس راہ پر چلنے کی دعوت دی۔
سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے آخر میں ایران کے جوانوں اور نوجوانوں کے لئے اس راہ میں کامیابی اور فتح کی دعا کی اور اپنا پیغام "ولایت کا سپاہی اور ملت کا جان نثار؛ سید مجید موسوی" کے ساتھ ختم کیا۔
بریگیڈيئر جنرل سید مجید موسوی کا ایرو اسپیس کے طالب علم کی درخواست کا معنی خیز جواب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کو ایرواسپیس کے شعبے کے ایک نوجوان طالب علم کی ایک مختلف سی درخواست کا سامنا سے ہؤا۔ یہ طالب علم جو ایرو اسپیس کے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہا ہے، اس ملاقات کے دوران اپنی نوٹ بک بریگیڈيئر جنرل موسوی کے سامنے رکھی تاکہ ان سے تحریری رہنمائی حاصل کر سکے؛ ایک سادہ سی درخواست جس کا جواب مختصر مگر بامعنی تھا:
"حق تعالیٰ کی رضا و خوشنودئ، معصومین (علیہم السلام) کی ولایت اور موجودہ دور میں ان کے نائبِ برحق کی پیروی میں مضمر ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ